48

غیرقانونی تارکین وطن کو جلدازجلد ڈی پورٹ کیا جائے

آئی جی سندھ رفعت مختار راجا نے غیرقانونی تارکین وطن کو جلدازجلد ڈی پورٹ کرنے کی ہدایت کر دی تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو جلدازجلد ڈی پورٹ کیا جائے غیرقانونی تارکین وطن سے متعلق حکومت سے سفارشات کر رہے ہیں آئی جی سندھ نے کہا کہ جوائنٹ ٹاسک فورس کا قیام سفارشات کا حصہ ہو گا غیرقانونی تارکین وطن کیلئےہولڈنگ سینٹرز مختص کرنے کی بھی سفارش کر رہے ہیں رفعت مختار راجا کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف اعلان جنگ ہے اسٹریٹ کرمنلز کا قلع قمع یقینی بنانا ہوگا بارڈرز ایریاز میں نقل و حمل کی نگرانی کی جائے اور متعلقہ اداروں سے مل کر اسمگلنگ کوہر حال میں روکاجائے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے کہا کہ نئی پولیس ٹیمیں میدان میں آگئی ہیں جرائم میں ملوث افراد کےخلاف زیروٹالرنس پالیسی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں