66

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا یشما گل کی خوبصورت آنکھوں پر تبصرہ، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور راولپنڈی ایکسپریس کا لقب حاصل کرنے والے شعیب اختر نے اداکارہ یشما گل کی آنکھوں کی خوبصورتی پر تبصرہ کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی وائرل ویڈیو میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ یشما گل اور ان کے ساتھ لیجنڈ کرکٹر شعیب اختر موجود ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے سابق سٹار کرکٹر شعیب اختر کے ساتھ یشما گل خوشی سے پھولے نہیں سما رہیں جس کی وجہ کرکٹر کی جانب سے اداکارہ کی آنکھوں کی تعریف ہے ویڈیو میں یشما گل کہہ رہی ہیں کہ مجھے آج سے پہلے کبھی میری آنکھوں کی اس سے بہتر تعریف سننے کو نہیں ملی کہ میری آنکھیں شعیب اختر سر سے ملتی ہیں اداکارہ نے سابق کرکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری سب سے بڑی تعریف ہے جس پر شعیب اختر نے کہا کہ کتنی پیاری آنکھیں ہیں ۔ ساتھ ہی ویڈیو میں انہوں نے اپنی آنکھوں کو بھی کیمرے میں دکھایا اور یشما گل کی طرف اشارہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں