راولپنڈی : تہہ خانے کی تجوریوں سے برآمد ہونے والے چالیس کروڑروپے ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سیل نے تحویل میں لے لئے تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تہہ خانے میں تجوریوں سے کروڑوں روپے برآمد ہونے کے معاملے پر ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سیل نے برآمد 40 کروڑ روپے تحویل میں لے لئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ نجی پلازے پر انٹیلی جنس اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، برآمد رقم کو سیز کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ نجی پلازے کےمالک کوشامل تفتیش ہونے کا پابند کیا گیا ہے، ڈیجیٹل لاکرز سے 40 کروڑ 5 لاکھ روپے برآمد ہوئے ذرائع کے مطابق برآمد رقم سےمتعلق ایف بی آرسےبھی رابط کیاگیاہے اور مالک سے برآمد رقم کی منی ٹریل بھی طلب کی گئی ہے ایف آئی اے نے پلازے کے مالک شیخ سروش افتخارعادل کو انکوائری کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔
73