74

بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے نویں جماعت کے 3 طلبہ کا رزلٹ آ گیا

بٹگرام: خیبر پختون خوا کے شہر بٹگرام کے چیئر لفٹ میں پھنسے نویں جماعت کے 3 طلبہ کا رزلٹ آ گیا تفصیلات کے مطابق ضلع بٹگرام میں سیکڑوں فٹ بلندی پر رسیاں ٹوٹنے کے بعد چیئر لفٹ میں پھنسے طلبہ کے حوالے سے اچھی خبر یہ آئی ہے کہ نے ان میں سے نویں جماعت کے تین طلبہ نے دو کڑے امتحان پاس کر لیے ہیں ان طلبہ نے نہ صرف چھ سو فٹ کی بلندی پر جھولتی ڈولی میں زندگی اور موت کی کشمکش کا کڑا مرحلہ کامیابی سے طے کیا، بلکہ نویں جماعت کا امتحان میں بھی پاس کر لیا ہے چیئر لفٹ میں موجود عطااللہ 442 نمبر لے کر کامیاب ہو گئے، نیاز محمد نے 412 نمبر لے کر کامیابی حاصل کی، جب کہ اسامہ 391 نمبر لے کرپاس ہوئے یہ تینوں طلبہ گورنمنٹ ہائی اسکول بٹنگی پاشتو الائی بٹگرام میں زیر تعلیم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں