بالی ووڈ کی اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دوسری بار ماں بننے والی تھیں لیکن پھر پیدائش سے قبل ہی بچے کی موت واقع ہو گئی حال ہی میں آسٹریلوی شہر میلبرن میں منعقدہ فلم فیسٹول کے دوران رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو میں یہ درد ناک انکشاف کیا کہ 2020 میں ان کا دوسرا بچہ دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ہی انتقال کر گیا تھا رانی مکھرجی نے یہ انکشاف پہلی بار کیا، انھوں نے کہا ’’کیوں کہ آج کے دور میں ہماری ہر بات عوام میں اچھالی جاتی ہے اور ہر معاملے کو فن کار کی فلم کو زیادہ سے زیادہ پرموٹ کرنے کا ایک ہتھکنڈا قرار دے دیا جاتا ہے رانی نے اس افسوس ناک واقعے کا ذکر اُس وقت اس لیے نہیں کیا کیوں کہ ان کے بہ قول فلم ریلیز کے دوران اس ذکر کو لوگ فلم کی پروموشن سمجھ لیتے اور کہنے لگتے کہ ’’میں اپنی ذاتی زندگی کے مسئلے کو فلم کی تشہیر کے لیے استعمال کر رہی ہوں اداکارہ کے مطابق یہ حادثہ 2020 میں تب پیش آیا کہ جب دنیا کو کرونا وائرس نے آ گھیرا تھا اور وہ اسی سال امید سے تھی، لیکن 5 ماہ کے بعد ہی ان کا حمل ضائع ہو گیا۔ انھوں نے بتایا ’’بچے کو کھونے کے 10 دن بعد مجھے پروڈیوسر نکھل اڈوانی کی کال آئی اور انھوں نے مجھے ’مسز چیٹر جی ورسز ناروے‘ کی پیش کش کی اور مجھے فلم کی کہانی سنائی فلم کی کہانی سنتے ہی رانی مکھرجی نے ہاں کر دی، کیوں کہ بچہ کھونے کی وجہ سے انھوں نے خود کو اس کردار کے قریب تر پایا
