31

پاکستان: میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ برآمدات بڑھانے کیلئے تاجروں جو معاونت درکار ہوئی وہ دیں گے،ٹیکسٹائل کا شعبہ ہماری انڈسٹری اور برآمدات کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں ٹیکسٹائل ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ ملکی برآمدات کا 60 فیصد ہے،مسائل کے باوجود ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کر رہی ہے۔کاروباری افراد کی محنت سے یہ شعبہ بہتر ہو رہا ہے،آئندہ ہفتے سے پری بجٹ میٹنگ شروع ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان بیرون ممالک سے مدد طلب کر رہے ہیں،نو مئی کے واقعات میں ملوث شر پسندوں کو سزا نہ ہوئی تو ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔عمران خان کے حکم پر جتھے پھیلائے گئے اور انہیں بتایا گیا کہ کہاں حملہ کرنا ہے۔پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں سول اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا،نو مئی کے واقعات کا ہمارے معاشرے پر گہرا اثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑے بڑے واقعات ہوئے لیکن تحمل اور بردباری سے نمٹائے گئے،اس سے پہلے تاریخ میں کبھی فوجی تنصیبات کی طرف رخ نہیں کیا گیا۔توڑ پھوڑ میں ملوث افراد،ہدایت دینے والے اور منصوبہ بندی کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں،ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قیامت تک دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،شرپسند عناصر کو قانون کے مطابق ضرور سزا ملے گی۔ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت سے 1947 کو آزادی کی صدائیں بلند ہوئیں،جس ریڈیو سینیٹر سے آزادی کی صدائیں بلند ہوئیں اسے جلا دینا کہاں کی حب الوطنی ہے؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں