30

سکھر: ڈریھا کا رہائشی والد کے خلاف بیوی سمیت سکھر نیشنل پریس کلب پہنچ گیا

سکھر : نیشنل پریس کلب پر عبدالمجیب قاضی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2020ع میں آسیہ بلوچ سے دوسری شادی کے تھی والد مجید قاضی ناراض ہیں، اور ہمارا جینا حرام کردیا ہے، دو جھوٹی ایف آئی آرز بھی ہماری اوپر درج کروائی، ہیں ایف آئی آرز سے بری ہوچکا ہوں، دوباری پولیس کے ذریعے ہراساں کر رہا ہے،چھپتے پھر رہے ہیں اور دربدری والی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، زبردستی طلاق کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، دو بچوں کی اولاد ہے، اب کیسے طلاق دے کر بچوں اور بیوی کی زندگی خراب کروں، پہلی بیوی سے تین بچوں کی اولاد ہے،میرے والد، چچاؤں اور دادا نے بھی دو دو شادیاں کی ہوئی ہے،میں نے کیا تو کون سا گناہ ہوگیا،والد مجید قاضی کے خلاف کارروائی کرکے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں