26

وزیرخزانہ سے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان کے صدر کی ملاقات،بجٹ تجااویز پیش

وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارسے پیرکویہاں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان کے صدر محمدعلی لطیف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال ہوا۔انسٹی ٹیوٹ کے صدر نے اس موقع پر نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کیلئے انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے تیارکردہ بجٹ تجاویز اورسفارشات پیش کیں۔ وزیرخزانہ نے اس موقع پربتایا کہ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تاجروں، کاروباریوں، سرمایہ کاروں سمیت مختلف شعبوں سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت معیشت کی بہتری اورپائیدارنمو کیلئے تاجروں اورسرمایہ کاروں کی بجٹ تجاویز کاجائزہ لیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں