24

پنجاب: میں شدید گرمی سے عوام کا براحال،محکمہ موسمیات نے موجودہ درجہ حرارت کو ہیٹ ویو قرار دیدیا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہرشدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات نے موجودہ درجہ حرارت کو ہیٹ ویو قرار دے دیا۔گرمی کے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔جلا دینے والی دھوپ سے شہریوں کا برا حال ہے،سڑکوں پرٹریفک معمول سےکم ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت رحیم یارخان میں 45 جبکہ لاہور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو ہیٹ ویوسے بچنےکے لئے احتیاطی تدابیراپنانے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ گرمی کے باعث سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں