34

سکھر :سول اسپتال کالونی کے رہائشی باپ اور بیٹے کا بااثر افراد کے خلاف سکھر نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج، عنایت اللہ شر نے اپنے بیٹے خالد شر کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے

سکھر :سول اسپتال کالونی کے رہائشی باپ اور بیٹے کا بااثر افراد کے خلاف سکھر نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج، عنایت اللہ شر نے اپنے بیٹے خالد شر کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ قبل عدالت کے ذریعے میری بیٹی راشدہ شر کی طلاق ہوچکی ہے، راشدہ کو سابق شوہر عبدالنبی شر میں سے چار بچوں کی اولاد ہے، جن کی عمریں آٹھ سال سے کم ہے، اب بااثر ملزمان بچوں کی واپسی کے حوالے سے دباؤ ڈال رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بچوں کی واپسی عدالت کے اختیار میں ہے، وہ عدالت سے رجوع کریں، اس باوجود بیٹی کا سابق شوہر عبدالنبی شر، اس کا والد غوث بخش، عبدالحق، احسان و دیگر ہمیں موتمار دہمکیاں دے رہے ہیں، ان سے ہماری زندگیوں کو خطرہ ہے، انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر و دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ بااثر ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں