28

پاکستان: سمیت دنیا کے کسی ملک میں ہمارا کوئی پسندیدہ امیدواریا جماعت نہیں، امریکہ پاکستان کے حالات کی نگرانی کر رہے ہیں،مضبوط جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری اقدار، اصولوں کی پاسداری اور قانون کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدنت پٹیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات کی نگرانی کر رہے ہیں،مضبوط جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے،انسانی حقوق،میڈیاکی آزادی کا معاملہ پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے کہہ چکے ہیں ہم کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتے، پوری دنیا میں جمہوری اقدار کی عزت اور قانون کی حکمرانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہی کیا دنیا کے کسی ملک میں ہمارا کوئی پسندیدہ امیدوار یا پسندیدہ جماعت نہیں ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ آزاد میڈیا بہتر جمہوری معاشرہ تشکیل دیتا ہے، انٹرنیٹ رابطوں کا ایک اہم ذریعہ ہے،انٹرنیٹ لوگوں کی معلومات تک رسائی کو ممکن بناتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں