اسلام آباد : پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب مرد اور خواتین باکسنگ ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز (کل) ہفتہ کوکلیم شہید سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے۔گزشتہ روز پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ ٹرائلز کے تمامانتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹرائلز میں پنجاب بھر سے مرد اور خواتین باکسرز حصہ لے سکتے ہیں۔منتخب کھلاڑی 36ویں نیشنل گیمز میں حصہ لیں گے۔ یہ گیمز 22 سے 30 مئی تک کوئٹہ میں کھیلی جائیگی۔ انہوں نیکہاکہ ٹرائلز کے سلسلہ میں تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ٹرائلز کے وقت کھلاڑی اصل شناختی کارڈ، شناختی کارڈ کی کاپی اور دو عدد اپنی تصاویر اپنے ہمراہ ضرور لائیں۔
