48

پاکستان :ایشیا ہاکی کپ میں اپنا پہلا میچ تائیوان کے خلاف 23 مئی کو کھیلے گا

اسلام آباد : پاکستان ایشیا ہاکی کپ میں اپنا پہلا میچ تائیوان کے خلاف 23 مئی کو کھیلے گا۔ ایشیا ہاکی کپ 23 مئی سے یکم جون تک اومان کے شہر صلالہ میں کھیلا جائے گا جس میں 10ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں پاکستان کو تائیوان، جاپان، بھارت، اور تھائی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں اومان، بنگلہ دیش، ملائشیا، کوریا اور ازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان اپنے گروپ میں چار لیگ میچ کھیلے گا۔پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو تائیوان کے ساتھ کھیلے گا۔ دوسرا میچ 24 مئی کو تھائی لینڈ کے خلاف، تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت جبکہ 29 مئی کو آخری گروپ میچ جاپان کے خلاف کھیلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں