غریب عوام کیلئے ایک اور مشکل: پٹرول کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر مصالحہ جات کی قیمتوں میں مزید اضافہ

اسلام آباد : مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کیلئے ایک اور مشکلات پیدا کر دی گئی پٹرول کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھا دی گئیں یوٹیلیٹی سٹورز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 400 گرام سرخ مرچ 40 روپے مہنگی کی گئی ئی قیمت 320 روپے سے بڑھا کر 360 روپے کر دی گئی اسی طرح 100 گرام ہلدی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے 50 گرام لونگ کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ ہوا ہے 100 گرام دھنیا پاؤڈر 10 روپے مہنگا جبکہ 100 گرام گرم مصالحے کا پیکٹ 20 روپے مہنگا کیا گیا ہے جبکہ 50 گرام کالی مرچ 17 روپے مہنگی کی گئی ہے اس کے علاوہ 100 گرام دھنیا پاؤڈر 10 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے جس سے 100 گرام دھنیا پاؤڈر کی قیمت 45 روپے سے بڑھا کر 55 روپے مقرر کی گئی ہے دڑا مرچ کا 200 گرام کا پیک 20 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام گرم مصالحہ کا پیک 20 روپے مہنگا ہو گیا ہے جب کہ 50 گرام کالی مرچ 17 روپے مہنگی کر دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں