گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم بیان حلفی سے منحرف اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیا معافی نامہ داخل کرا دیا

اسلام آباد : گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے نئے معافی نامے میں بیان حلفی میں درج الفاظ واپس لے لیے توہین عدالت کیس میں گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیا معافی نامہ داخل کرا دیا ہے ایک صفحے پر مشتمل معافی نامے میں کہا گیا ہے کہ بیان حلفی میں غلطی سے ہائی کورٹ کے جج کا نام شامل ہو گیا تھا، اپنی اس سنگین غلطی پر معافی کا طلبگار ہوں جو غلطی دراصل نہیں ہونی چاہئے تھی دس نومبر 2021 کے بیان حلفی میں جج کا نام مس انڈرسٹینڈنگ کی وجہ سے شامل ہوا میں اپنے بیان حلفی کے متن کو واپس لیتا ہوں اپنے غلط بیان حلفی پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں اور خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں واضح رہے کہ رانا شمیم اس سے قبل بھی ایک معافی نامہ جمع کرا چکے جسے تسلیم نہیں کیا گیا تھا رانا شمیم نے کہا تھا کہ انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی فون پر گفتگو سنی ثاقب نثار ہائی کورٹ کے جج کو نواز شریف کیس میں ہدایات دے رہے تھے اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیان حلفی کی اخبار میں اشاعت پر رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں