ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، ہمارے مطالبے پر الیکشن کرادیئے جاتے تو حالات بہتر ہوجاتے:عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبے پر الیکشن کرادیئے جاتے تو حالات بہتر ہوجاتے چیئرمین عمران خان کی صدارت میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں ہوا اجلاس میں شاہ محمود،اسد عمر پرویز خٹک شیریں مزاری اعظم سواتی، یاسمین راشد بابر اعوان عمرایوب کنول شوذب زلفی بخاری فیصل واوڈا محسن عزیز شبلی فراز اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہیں اجلاس میں جلسے جاری رکھنے مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا پلان پیش کیا گیا رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے 30 ستمبر تک احتجاج کا پلان کور کمیٹی کےسامنے رکھ دیا کور کمیٹی اجلاس میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پلان پر غور کیا جارہا ہے مجوزہ پلان میں ہے کہ آج چارسدہ کے بعد چکوال سمیت مزید شہروں میں جلسے ہوں گے جب کہ اسد عمر نے اجلاس میں تجویز دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے خلاف ملک گیراحتجاج کیا جائے تحریک انصاف یونین کونسل سطح پر احتجاج کرے گی عمران خان نے کور کمیٹی کو سیاسی منظر نامہ سے متعلق نقطہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبے پر پہلے الیکشن کرادیئے جاتے تو حالات بہتر ہوجاتے عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت مہنگائی عروج پر ہے مگر حکومت کو عوام کی پروا نہیں ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اجلاس میں شیخ رشید نے امن و امان اور مہنگائی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں غربت اور مہنگائی ایک ساتھ بڑھ رہی ہے ملک بھر میں امن وامان کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے سیاسی استحکام نہ آیا کو ملک کونقصان ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں