لندن میں نوازشریف کی زیر صدارت لیگی قیادت کا اجلاس پیرکوہوگا، نومبر کے اہم فیصلے پر مشاورت بھی ایجنڈے میں شامل

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے بڑوں کی لندن میں بیٹھک کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور وزیراعظم شہبازشریف بھی آج برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں پنجاب میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد پرباضابطہ مشاورت کی جائے گی۔۔۔ نومبر کے اہم فیصلے پر مشاورت بھی ایجنڈے میں شامل ہوگی
ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے فیصلوں کیلئے لندن میں لیگی قیادت کا اجلاس پیرکو ہوگا، اور اس کی صدارت سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نوازشریف کریں گے۔ نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہوں گے ، جب کہ اسحاق ڈارسمیت متعدد وفاقی وزرا بھی اس اجلاس میں شامل ہوں گے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے حوالے سے فیصلہ ہوگا، اور نومبر کے اہم فیصلے پر مشاورت بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ لندن میں شیڈول اجلاس میں موجودہ معاشی اور سیلاب کی صورتحال پر بات چیت ہوگی، جب کہ نوازشریف آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے حالیہ رابطوں کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف آج برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں، وہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں