ملکہ ایلزیبتھ کا آخری دیدار: ہزاروں عقیدت مندوں کی کئی کلومیٹرطویل قطاریں پھول کم پڑ گئے

لندن : برطانیہ کی آنجہانی ملکہ ایلزیبتھ کا تابوت ویسٹ منسٹر ہال میں دوسرے روز بھی موجود ہے طویل قطاروں میں کھڑے ہزاروں لوگ ملکہ کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں لندن سمیت برطانیہ بھر میں سوگ کا عالم ہے لندن میں ہزاروں افراد روزانہ ملکہ کو دو روز سے خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ویسٹ منسٹر ہال کا رخ کررہے ہیں ملکہ سے عقیدت میں ویسٹ منسٹر سے دریائے ٹیمز کے علاقے تک کئی کلومیٹر طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں شاہ چارلس سوم اور کوئین کونسورٹ کمیلا پارکر آج ویلز کا دورہ کریں گے اور ویلش پارلیمنٹ میں اراکین سے تعزیت وصول کریں گے پرنس اینڈ پرنسس آف ویلز ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی آرمی ٹریننگ سینٹر میں آمد متوقع ہے گزشتہ روز ڈیفنا سیکرٹری بین ویلیس اور اسکاٹ لینڈ سیکرٹری السٹر جیک کوئین کوفن کے گارڈبن گئے دوسری جانب ملکہ کے انتقال پر پھولوں کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ترکی سے پھول ٹرکوں کے بجائے کارگو طیارے پر برطانیہ پہنچائے جانے لگے ہیں
ترکی کے مطابق برطانیہ سے پھولوں کے آرڈرز میں 90 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم ترک پھول فروش صرف 40 فیصد مانگ کو پورا کرنے کے قابل ہیں کیونکہ پہاڑی علاقوں میں پیداوار کم ہو رہی ہے ترکش کارگو کا کہنا ہے کہ انطالیہ اور اسپارٹا سے آخری رسومات کے لیے تیرہ ٹن وزنی پانچ لاکھ سے زائد پھولوں کی ترسیل شروع کر دی ہے ترک کارگو نے ہفتے کے آغاز میں تقریباً چار ٹن پھول لندن پہنچائے تھے ترکی سے برطانیہ کو پھولوں کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں