آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ : پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس فروخت

لاہور : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں ورلڈٹی 20 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل آرہی ہیں کرکٹ کی دنیا کے اس بڑے مقابلے کے لیے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں واضح رہے کہ پچھلے برس دبئی میں ورلڈ ٹی 20 کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹ سے شکست دے کر مداحوں کے دل موہ لئے تھے رواں ماہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت دو بار آمنے سامنے آئے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان نے بازی مار لی آئی سی سی ورلڈ کپ کے اب تک مجموعی طور پر 5 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں جو 82 ممالک میں رہنے والے کرکٹ کے مداحوں نے خریدے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں