ڈالر کی اونچی اڑان نہ رک سکی: روپیہ کمزور، امریکی کرنسی کی قدر میں مزید اضافہ

لاہور: کئی روز سے جاری ڈالر کی اونچی اڑان نہ رک سکی اور جمعرات کو بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سفر جاری رہا ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں آج پھر اضافہ ہو گیا امریکی کرنسی 235 روپے سے تجاوز کر گئی سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے 18 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 234 روپے 32 پیسے سے بڑھ کر 235 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے ڈالر کے مہنگا ہونے کے باعث صرف 9 دنوں میں قرضوں کے حجم میں 2 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت شدید مشکلات میں گھری ہوئی ہے ڈالرز کی کمی اور درآمدی ادائیگیوں کے باعث ملک سے ڈالرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں جبکہ اربوں ڈالرز لانے کے حکومتی دعوے ابھی تک حقیقت کا روپ نہیں لے سکے، یہی وجہ ہے ڈالر کی قدر ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں