لاپتہ شہری کی بازیابی ہو یا پیناڈول گولی سب اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملتا ہے: شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لاپتہ شہری کی بازیابی ہو یا پیناڈول گولی کی دستیابی ہائی کورٹ سے ملتی ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہنا ہے کہ وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتے ہیں تو وزیر توانائی مؤخرکردیتے ہیں صدرپاکستان سیاسی مفاہمت کرائیں گے یا پھر فیصلہ ڈی چوک پر ہوگا شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی 160 ملین کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے سیلاب زدگان کی مدد نہیں صرف فوٹو بنوائے جارہے ہیں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم MQM اپنے کارکنان کی لاشیں ملنے کے باوجود حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے لاپتہ شہری کی بازیابی ہو یا پیناڈول گولی کی دستیابی سب ہائیکورٹ سے ملتا ہے
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ایسا دکھائی دیتا ہےکہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے مذہبی منافرت پھیلانے والے اورعمران کو دیوار سے لگانےوالےعوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں