زرعی ترقیاتی بینک نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے20ارب روپےکے زرعی قرضے موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: زرعی ترقیاتی بینک نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو ریلیف دیتے ہوئے 20 ارب روپے سے زائد کے زرعی قرضے موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے آفت زدہ قرار علاقوں میں کسانوں سے قرضوں کی اقساط وصول نہیں کی جائیں گی زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان میں زرعی قرضے ایک سال کیلئے موخر کردئے گئے ہیں۔ زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ آفت زدہ قرار علاقوں میں کسانوں سے قرضوں کی اقساط وصول نہیں کی جائیں گی اور اس ریلیف سے57 ہزار کاشت کار مستفید ہوں گے حکام نے بتایا کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے سندھ اوربلوچستان میں فصلوں کو نقصان ہوا جب کہ بالخصوص سندھ میں سیلابی پانی کی وجہ سے گنے کی فصل متاثر ہوئی بینک حکام کی جانب سے کہا گیا کہ ایسے حالات میں کسان کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں