تحریک انصاف نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد تحریک انصاف نے اپنے 123 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں کہا گیا کہ عوام سے تازہ مینڈیٹ لینے کے لئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے وکیل فیصل چوہدری کے توسط سے دائر درخواست میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی استعفی دے چکے ہیں سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر تحریک انصاف کے 125 ارکان استعفی منظوری کا اعلان کیا درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپیکر راجہ پرویز اشرف کی مرحلہ استعفوں کی منظوری طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے عدالت عالیہ کا 6 ستمبر کا حکم کالعدم قرار دیا جائے درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں