اسلام آباد راولپنڈی کراچی لاہور اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی بےقابو مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

اسلام آباد: ڈینگی کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی کراچی لاہور اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری ہیں اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 128 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 553 ہو گئی ہے واضح رہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ چار افراد کی اموات بھی ریکارڈ کی جا چکی ہیں اعداد و شمار کے تحت صوبہ پنجاب میں صرف ایک دن کے اندر 164 نئے مریضوں نے اسپتالوں کا رخ کیا ہے نئے مریضوں میں سے 67 کا تعلق لاہور سے ہے جب کہ 63 راولپنڈی اور 13 گوجرانوالہ سے تعلق رکھتے ہیں محکمہ صحت کے مطابق خانیوال ساہیوال وہاڑی اور فیصل آباد سے بھی دو/ دو نئے ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں صوبہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 205 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں رواں سال اب تک ڈینگی کے صوبے میں 3210 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جب کہ چار مریضوں کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 161 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اعداد و شمار کے تحت ضلع وسطی میں 48 ضلع شرقی میں 36 ضلع کورنگی میں 32 ضلع جنوبی میں 25 اورضلع غربی میں 4 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ستمبر میں اب تک ایک ہزار 66 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں مجموعی طور پر شہر قائد میں سال رواں کے دوران اب تک 3434 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ ڈینگی سے متاثرہ 9 مریضوں کی اموات ہوئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں