وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کاکام تیزی سےجاری متعدد علاقوں میں سڑکیں اور بجلی بحال

اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمّد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے وزیراعظم شہباز شریف بحالی کے کاموں کو خود سے مانیٹر کر رہے ہیں جب کہ اس حوالے سے انہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کی گئی تازہ رپورٹ کے مطابق گوادر سے رتوڈیرو موٹروے ایم 8 کے آپریشنل سیکشنز ٹریفک کیلئے بحال کردیئے گئے ہیں جب کہ ایم 8 وانگو ہلز کے مقام سے لینڈ سلائڈنگ کلئیر کر دی گئی ہے وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق ایم 8 موٹر وے بحال ہونے سے گوادر آواران خضدار اور رتوڈیرو کیلئے ٹریفک بحال ہوگئی ہے ایم 8 موٹر وے سیکشن کو مسافروں کی آسانی کیلئے فل الحال یکطرفہ کھولا گیا ہے خیبر پختونخوا میں تیمر گرہ باجوڑ 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن بحال کردی گئی ہے جب کہ باجوڑ اور منڈا گرڈ اسٹیشنز پر معمول کے آپریشنز بحال بھی کردیئے گئے ہیں دوسری جانب بھان سعیدآباد کو متبادل ذریعہ سے بجلی سپلائی کی جا رہی ہے وارا کے قصبے کو قمبر گرڈ اسٹیشن سے بجلی سپلائی دی جانے لگی واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پاور ڈویژن بحالی کے کاموں پر دن رات معمور ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں