ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری :کراچی میں ایک دن میں 7 افراد جاں بحق

کراچی : محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے115کیسزرپورٹ ہوئے پینتیس کیسز کے ساتھ ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثر رہا رواں سال اب تک نو اموات رپورٹ ہو چکی ہیں اسلام آباد میں ایک دن میں مزید 55 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے ڈینگی کے شکار مریضوں کی مجموعی تعداد 668 ہو گئی ہے وفاقی درالحکومت کے دیہی علاقے ڈینگی سے زیادہ متاثر ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں 36 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جب کہ شہری علاقوں میں ڈینگی سے بیمار ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کراچی کے ضلع شرقی میں35 ضلع وسطی میں 32 کورنگی میں17 جنوبی میں 21 غربی میں 3 ملیرمیں 4اور کیماڑی میں3کیسزرپورٹ ہوئے محکمہ صحت کے مطابق ستمبر کے مہینے میں ایک ہزار 66 کیسز رپورٹ ہوئے محکمہ صحت کے مطابق مجموعی طور پر کراچی سے رواں سال اب تک 3 ہزار 273 کیسز رپورٹ ہوئے رواں سال ڈینگی جاں بحق 9 افرادمیں سے 6کا تعلق ضلع شرقی سے ہےجبکہ ضلع وسطی جنوبی اور ملیر میں ایک ایک اموات رپورٹ ہوئی محکمہ صحت کے مطابق تمام اموات کراچی میں رپورٹ ہوئیں رواں ماہ کراچی میں 9 افراد ڈینگی کے سبب جان سے گئے یکم ستمبر سے آج تک کراچی میں 950 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں رواں برس سندھ میں 3 ہزار 541 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں