خیرپور میں گیسٹرو کی وباء تھم نہ سکی، 24 گھنٹوں میں مزید 4 بچے دم توڑ گئے ہسپتالوں میں ادویات کا فقدان

خیرپور : میں گیسٹرو کی وباء تھم نہ سکی 24 گھنٹوں کے دوران مزید چار بچے دم توڑ گئے ضلع بھر میں اب تک 21 سے زائد بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں خیرپور ضلع بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد گیسٹرو کی وباء بچوں کے ساتھ بڑوں میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے 24 گھنٹوں کے دوران دو بچیوں سمیت 4 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں سٹی ہسپتال میں چار سالہ ارشاد دم توڑ گیا تحصیل نارا میں ایک بچہ اور بچی دم توڑ گئی جبکہ تحصیل ٹھری میرواہ میں 9 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا ہے تاہم سٹی ہسپتال خیرپور سول ہسپتال خیرپور سمیت متعدد ہسپتالوں میں 280 سے زائد بچے تاحال داخل ہیں ہسپتالوں میں رش ہونے کے باعث ایک بیڈ پر تین سے چار بچوں کو داخل کیا جارہا ہے ورثاء کا کہنا ہے ہسپتالوں میں ادویات کا بھی فقدان ہے صفائی ستھرائی بھی نہیں ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں ڈاکٹرز نہ ہونے کے باعث بچوں کی جانیں جارہی ہیں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے انتظامات کو بہتر کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں