مجھ پر دہشت گردی کا کیس پوری دنیا میں ہمارے ملک کی توہین ہے، چور نواز شریف اور دہشت گرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہ کیا جائے : عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی سے قبل کہا کہ چور نواز شریف اور دہشت گرد الطاف حسین کے ساتھ میرا موازنہ نہ کیا جائے خاتون جج کو دھمکیوں سے متعلق کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں کی جانب سے پوچھا گیا کہ خبریں آ رہی ہیں سابق امریکی سفارت کار سے ملاقات ہوئی جس پر عمران خان نے کہا کہ پتا نہیں اور بھی کیا کیا خبریں ہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فاضل جج کی جانب سے طلبی پر سابق وزیراعظم عدالت پہنچے۔ کمرہ عدالت میں جانے سے پہلے عمران خان نے کہا کہ میں بہت خطرناک ہوں صحافی نے سوال کیا کہ پہلے الطاف حسین پھر نواز شریف اور اب آپ کو مائنس کیا جارہا ہے جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ایک چور نواز شریف اور دہشت گرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہ کریں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر جیل کے اندر ایک پروفیسر پر تشدد کیا جاتا اور جنسی تشدد کیا جاتا ہے اور عدالت پھر اس کو ریمانڈ پر واپس بھیج دیتی ہے اور اس پر اگر کوئی کہتا ہے کہ اس اقدام کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے اور یہ دہشتگردی ہے تو آپ کسی کو بھی دہشت گرد بنا دیتے ہیں عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا نے دیکھا اور پوچھا کہ کس بنیاد پر دہشت گردی کی دفعات لگائی گئیں مجھ پر دہشت گردی کا یہ کیس پوری دنیا میں ہمارے ملک کی توہین ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں