کراچی میں شدید گرمی : درجہ حرارت40 ڈگری ریکارڈ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

کراچی : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بروز ہفتہ 10 ستمبر سے چودہ ستمبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے جب کہ کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کے بعد درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا ہے میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست گجرات میں کم ہوا کا دباؤ سمندر کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے کراچی کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے اور سمندری ہوائیں معطل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تھرپارکر اورعمر کوٹ میرپور خاص، ٹنڈو محمد خان، حيدرآباد، بدین اور سجاول اور ٹھٹہ کے علاوہ کراچی میں 11 سے 13 ستمبر کے درمیان ہلکی اور درمیانی درجے کی بارش ہوسکتی ہےبارش کے نئے سسٹم کی انٹری کے ساتھ ہی ایبٹ آباد میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جہاں ندی نالوں میں تغیانی آگئی اور بارش کا پانی ایوب میڈیکل کمپلیکس کے وارڈز میں داخل ہوگیا، جسے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج مون سون کا نیا سلسلہ داخل ہوگا، جس سے خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت اور جنوبی پنجاب سمیت سندھ کے کچھ علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں میٹ آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئے سسٹم کے تحت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جب کہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر شانگلہ سوات، مالا کنڈ، دیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے چترال مردان، چارسدہ، پشاور کوہاٹ اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ لاہور گجرات سیالکوٹ اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں