پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے لیڈر آف اپوزیشن حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر اینٹی کرپشن سندھ کے اہلکاروں کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا

گلبرگ تھانے میں درج مقدمے میں اینٹی کرپشن سندھ کے 10 افسران اور 12 نامعلوم افراد کے خلاف اغوا اور حبس بیجا کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں لاہور کے گلبرگ تھانے میں دائر مقدمہ حلیم عادل شیخ کے پی اے محمد فرحان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہےواضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کو سرکاری زمین پر قبضے سمیت مختلف مقدمات کا سامنہ کر رہے ہیں، عدالت کی جانب سے سرکاری زمین پر غیرقانونی قبضے کے کیس میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں