ائیرپورٹس سکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر کے سامان سے ڈھائی کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ائیرپورٹس سکیورٹی فورس کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دوحا جانے والے مسافر سے 2.648 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلیترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ مسافر محمد نعیم نے ہیروئن بیگ کے اندرونی حصوں میں بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں