ای سی سی اجلاس: سیلاب متاثرین کیلئے3ارب اور خوراک کی فراہمی کیلئے 54 کروڑ فنڈز کی منظوری

اسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی ای سی سی نےسیلاب متاثرین کیلئے 3 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی اجلاس میں ای سی سی نے 3 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی یوریا ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے حکومتی سطح پر درآمد کی جائے گی اس کےعلاوہ ای سی سی نے مختلف اداروں کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ 50 فیصد مقامی اور50 فیصد درآمدی گندم کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 75 فیصد مقامی اور 25 فیصد امپورٹڈ گندم دی جائے گی گندم پاسکو کے زریعے فراہم کی جائے گی ای سی سی اجلاس میں سیلاب متاثرین کیلئے 3 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی یہ رقم این ڈی ایم اے کے ذریعے ریسکیو،ریلیف اور بحالی پر خرچ کی جائے گی یلاب متاثرین کو خوراک کی فراہمی کیلئے 54 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں ضروری اشیاء فراہم کی جائیں گی ای سی سی اجلاس میں افغانستان میں 3 اسپتالوں کی دیکھ بھال کیلئے 1 ارب روپے سے زائد فنڈز منظور کرلئے گئے یہ فنڈزطبی سامان کی فراہمی،تنخواہوں اور مرمت پر خرچ کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں