سکھر نیشنل پریس کلب کے گاؤں بھورل پور کے رہائشیوں کا نیشنل پریس کلب کے سامنے

سکھر نیشنل پریس کلب کے گاؤں بھورل پور کے رہائشیوں کا نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج، شیخ برادری کے افراد شازیہ بی بی، بشیر، ابراہیم، حاکم شیخ و دیگر نے بااثر ملزمان کی گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ قبل مہر برادری کے بااثر افراد پنجل مہر، محمد بخش مہر، شاھد شیخ و دیگر ملزمان نے حملہ کرکے ہمارے پانچ لوگوں کو زخمی کیا، گزشتہ 3اگست کو لال بخش شیخ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے لاڑکانہ اسپتال میں دم توڑ گیا، اب تھانہ تماچانی پولیس نہ مقدمہ درج کر رہی ہے نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا جا رہا ہے، بااثر ملزمان نے حملہ کرکے ہمیں گھروں سے بے دخل کر دیا ہے اب ہم دربدر ہیں، انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر و دیگر حکام سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں