سکھر شیخ برادری کے افراد نے مہر برادری اور پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اٹھا کر سکھر کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

سکھر اور اسکے گردنواح کی مکین شیخ برادری کے افراد مہر برادری اور پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اٹھا کر سکھر پریس کلب کے سامنے شیخ برادری کے معززین شیخ حافظ،بشیر احمد،حاکم علی،حق نواز شازیہ پروین و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مظالم کے خلاف قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کا پرزور مطالبہ کیا مظاہرین میں شامل افراد نے بتایا کہ تماچانی تھانے کی حدود میں مہر برادری کے بااثر افراد پنجل مہر،محمد بخش ،آکاش ،ارشد و دیگر نے شیخ برادری کے غریب لوگوں کی زرعی زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے ،شکایات پر انکے گھر مسمار کئے جارہے ہیں مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملوث ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں اور پولیس انکی سرپرستی کرنے میں مصروف دیکھائی دیتی ہے اور الٹا ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات درج کررہی ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کے ایس ایس پی سکھر بھی تمام صورتحال سے واقف ہونے کے باوجود لاعلمی دیکھا رہی ہے ایسے عمل سے قبائلی جھگڑوں کو فروغ ملے گا جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی سمیت ملوث مہر برادری کے افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں