سکھر گھوٹکی کے رہائشی کا سکھر نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج

سکھر گھوٹکی کے رہائشی کا سکھر نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج، گاؤں الھرکیو کے رہائشی گل محمد لکھن نے سالوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 25 سال قبل خانپور کی رہائشی امیراں خاتون سے شادی ہوئی، جس میں سے تین بیٹوں کی اولاد ہے، گزشتہ 15 سالوں سے سسرال والوں کے گاؤں میں رہائش پذیر ہوں، اب میرے سالے مجھے زبردستی گاؤں سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں، انکار کرنے پر ملزمان منیر چاکی، ممتاز اور ان کے بیٹے اسد اور امجد چاکی موتمار دہمکیاں دے رہے ہیں، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی گھوٹکی و دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں