سکھردریائے سندھ سکھر بیراج کے مقام پر لاش ملنے کا سلسلہ نہ تھم سکا 9 خواتین سمیت ملنے والی لاشوں کی تعداد 27 ہوگئی،

سکھردریائے سندھ سکھر بیراج کے مقام پر لاش ملنے کا سلسلہ نہ تھم سکا، خاتون سمیت مزید چار نعشیں برآمد کرلی گئی۔رواں ماہ میں 9 خواتین سمیت ملنے والی لاشوں کی تعداد 27 ہوگئی،تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں سیلابی پانی داخل ہونے، کوہ سلمان، سمیت دیگر پہاڑی مقامات سے آنے والے سیلابی پانی کی جانب سے پھیلائی جانے والی تباہی کے بعد دریائے سندھ سکھر کے مقام سے لاشیں ملنے کا سلسلہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تیز ہوگیا، گزشتہ روز سکھر بیراج سے مزید ایک خاتون کی لاش سمیت چار لاشیں برآمد۔بیراج کے دروازے 34میںسے مرد اور 31ویں دروازے میں پھنسی ایک خاتون لاش نکال لی گئی۔گیٹ 48 اور61 دروازوں میں پھنسی لاشوں کو دروازے کھول کر آگے بہا دیا گیا۔ چار روز میں ملنے والی لاشوں کی تعداد 20 ہوگئی، ایس ایس پی سنگھار ملک کے مطابق: تمام لاشیں نکال لی گئیں ہے، کچھ ہندو برادری کی اور کچھ پیچھے سے بہہ کر لاشیں آئیں ہے، لاش شناخت جیسے نہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں